2018ء کے انتخابات میں عوامی قوت کے ذریعے شریف برادران سے تخت لاہور چھین لیں گے،آزادکشمیر میں تین سال کیلئے تنظیم سازی کی گئی ہے ‘ پارٹی کے تمام کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے انتخابات کیلئے کام کیاجائے
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قائد حزب اختلاف چوہدری محمدیٰسین سے ملاقات میں بات چیت
بدھ 29 مارچ 2017 15:03
(جاری ہے)
پیپلزپارٹی کے تمام ورکروں کو متحرک کیا جارہاہے ۔
میں خود سارے پاکستان کا دورہ کروں گا ۔ ہر ضلع میں جاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ہاتھ باندھ دیئے گئے تھے ۔ اس بار گاؤں گاؤں ، قریہ قریہ جا کر اپنے کارکنوں سے ملوں گا اور2018ء کے انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج ظلم وستم کی نئی داستانیں رقم کررہی ہے۔ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی ریلی پر فائرنگ سے چار کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا ۔بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پرگولیاں چلانا روز کامعمول بن چکا ہے ۔سیز فائر لائن پر بھی آئے روز فائرنگ کی جاتی ہے جس سے سویلین افراد شہید اور زخمی ہوتے ہیں ۔ اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کانوٹس لیں اور ان مظالم کو بند کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرے نانا نے کشمیرپر جو موقف اپنایاتھا میں اسی موقف کو لے کر آگے بڑھ رہا ہوں۔ کشمیری عوام جدوجہد آزادی میں کامیابی حاصل کریںگے ۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے اپنا کردار اداکرے ،اور اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.