شہریار خان نے بی سی سی آئی کا سیریز کیلئے اقدام آئی سی سی کے خوف سے تعبیر کردیا
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی حکومت سے درخواست کا علم نہیں نہ ہی ہم سے سیریز کیلئے رابطہ کیا گیا ہے ، شہریار خان
بدھ 29 مارچ 2017 16:13
(جاری ہے)
بی سی سی آئی وزارت داخلہ کو 2014 میں فیوچر ٹورز پروگرام (ایف ٹی پی) کے تحت کیے گئے معاہدے کو پورے کرنے کے لیے اجازت مانگی ہے۔
بی سی سی اس دفعہ دبئی میں سیریز کھیلنے کو تیار ہے جہاں پاکستان اپنی ہوم سیریز کی میزبانی کرتا ہے۔یاد رہے کہ معاہدے کے مطابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو 2014 میں سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر سیریز ختم کردی گئی تھی جس کے بعد پاکستانی ٹیم بھی ہندوستان نہیں گئی تھی۔پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر بی سی سی آئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہندوستان نے ایم او یو پر دستخط کیے لیکن سیریز نہیں کھیلی جس کا نقصان پورا کیا جائے اور بورڈ آف گورنرز نے اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کی منظوری دے دی ہی'۔پاکستان نے 2015 میں آئی سی سی کی بگ تھری کی مشروط حمایت کی تھی جس کے بدلے بی سی سی آئی نے سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔دوسری جانب آئی سی سی نے حال ہی میں بگ تھری ختم کرنے کی منظوری دی ہے جس کا باقاعدہ فیصلہ اپریل میں کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.