بھارت، کشتی حادثہ ، پانچ افراد ہلاک ، چھبیس کو بچا لیا گیا

بدھ 29 مارچ 2017 16:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) بھارت کے مغربی علاقے میں کشتی جھیل میں ڈوبنے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چھبیس کو بچا لیا گیا بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اکتیس افراد پر مشتمل کشتی دودھنائی جھیل میں ڈوب گئی جس کے نتیجخے میں پانچ افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ چھبیس کو زندہ بچا لیا گیا حکام کا کہنا ہے کہ بچائے جانیوالے افراد میں سے بعض زخمی ہیں جنہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :