لاہور، مختلف ہسپتالوں کا پیرامیڈیکل سٹاف مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج

تینوں ہسپتالوں میں کام جزوی طور پر بند ،4اپریل تک مطالبات تسلیم نہ کیے تو 5اپریل کو وزیراعلیٰ کی رہائش کا گھیرائو اور سرکاری ہسپتالوں میں کام بند کرد یں گے، مظاہرین کی پنجاب حکومت کو دھمکی

بدھ 29 مارچ 2017 16:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے تین مختلف ہسپتالوں کا پیرامیڈیکل سٹاف اپنے مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج بن گیا اور اس نے احتجاج کرتے ہوئے تینوں ہسپتالوں میں کام جزوی طور پر بند کردیا۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت کو دھمکی دی کہ اگر 4اپریل تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو 5اپریل کو پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کا پیرامیڈیکل سٹاف احتجاج کرے گا۔

(جاری ہے)

مال روڈ پر دھرنا دے گا وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کا گھیرائو کرے گا اور سرکاری ہسپتالوں میں کام بند کردے گا۔ جنرل ہسپتال لاہور ، پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی سمیت سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ کے احتجاجی پیرامیڈیکل سٹاف کا مطالبہ تھا کہ ان کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن کی جائے دیگر صوبوں کی طرح ان کو بھی رسک الاونس دیا جائے۔ کنٹریکٹ ملازمین کو مشتعل کیا جائے اورجنرل ہسپتال کی ترکی کے ہاتھوں فروخت کو روکاجائے۔ واضح رہے کہ احتجاج کرنے والوں میں گریڈ 1سے 16تک کے ملازمین بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :