لاہور،امیگریشن حکام نے یونان سے ڈی پورٹ 25پاکستانیوں کو جیل بھیج دیا

ایف آئی اے ان افراد کو کل سنٹرل جیل کی عدالت میں پیش کرے گی

بدھ 29 مارچ 2017 16:59

لاہور،امیگریشن حکام نے یونان سے ڈی پورٹ  25پاکستانیوں کو جیل بھیج دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے یونان سے ڈی پورٹ ہوکر لاہور پہنچنے والے 25پاکستانیوں کو جیل جبکہ سعودی عرب سے بے دخل ہوکر لاہور آنے والوں کو گھروں میں بھیج دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یونان سے ڈی پورٹ ہونے والی25پاکستانی مقامی ایجنٹ کے ہتھے چڑھ کر غیر قانونی راستوں سے ہوتے ہوئے جب یونان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ یونانی بارڈر سکیورٹی فورس نے انہیں گرفتار کرلیا جو یونان کی جیل میں دوماہ قید کی سزا کاٹنے کے بعد مقامی ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے تو انہیں لاہور میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے ان افراد کو آج سنٹرل جیل کی عدالت میں پیش کرے گی۔ جبکہ دوسری طرف سعودی عرب سے بے دخل ہوکر سعودی ائیر لائنز کی پرواز732کے ذریعے لاہورپہنچنے والی60پاکستانیوں کی ضروری کارروائی کے بعد انہیں گھروں کو بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :