تین طلاقوں کی روائت ختم کریں، آئندہ ووٹ بی جے پی کو دونگی، تین طلاقوں سے متاثرہ بھارتی خاتون کا وزیراعظم نریندر مودی کے نام خط

بدھ 29 مارچ 2017 17:36

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) بھارت کی شوہر کے ظلم سے تنگ ایک خاتون نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ تین طلاقوں کی روائت کو ختم کیا جائے تو وہ آئندہ ووٹ بی جے پی کو دینگی، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق لکھنو کی رہائشی تین طلاقوں سے متاثر خاتون شگفتہ شاہ کے شوہر نے جب اسے حمل ضائع کرنے پر آمادہ نہ ہونے پر گھر سے باہر دھکیل ڈالا تو سڑک پر پڑی خاتون نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ ڈالا جس مین انہوں نے مطالبہ کر ڈالا کہ خواتین کو تین طلاقوں کے طویل تکلیف وہ عمل سے گزرنے سے بچنے کیلئے وہ اس روائت پر پابندی عائد کریں تو خاتون آئندہ ووٹ بی جے پی کو دینگی، خاتون نے امید ظاہر کی کہ اسے ضرور اس حوالے سے وزیراعظم سے انصاف ملے گا(وقار)