سی پیک منصوبوں پر 51ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے،عظیم منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے،پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو قانونی تحفظ حاصل ہے،پاکستان کی اقتصادی صورتحال گذشتہ 3 سال میں یکسر تبدیل ہوچکی ہے،آزادمالیاتی ادارے پاکستان میں معاشی استحکام کے معترف ہیں،بحرین کے تاجر سی پیک کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

وزیراعظم نوازشریف کی بحرین کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 29 مارچ 2017 17:57

سی پیک منصوبوں پر 51ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے،عظیم منصوبہ خطے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر 51ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے،سی پیک منصوبہ نہ صرف علاقائی روابط کے فروغ بلکہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے،پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو قانونی تحفظ حاصل ہے،پاکستان کی اقتصادی صورتحال گذشتہ تین سال میں یکسر تبدیل ہوچکی ہے،آزادمالیاتی ادارے پاکستان میں معاشی استحکام کے معترف ہیں،بحرین کے تاجر سی پیک کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بدھ کو بحرین کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ سی پیک منصوبہ نہ سرف علاقائی روابط کے فروغ بلکہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے،سی پیک میں توانائی،شاہراہوں،موٹرویز اور پائپ لائنز کے منصوبے شامل ہیں،سی پیک میں ریل نیٹ ورک اور فائبر آپٹک کے منصوبے بھی شامل ہیں،سی پیک منصوبوں پر 51ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بحرین کے تاجر سی پیک کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،پاکستان کی اقتصادی صورتحال گذشتہ تین سال میں یکسر تبدیل ہوچکی ہے،آزادمالیاتی ادارے پاکستان میں معاشی استحکام کے معترف ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی ملک کی پائیدار ترقی کیلئے بہترین کوششیں کیں،اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاری و نجی شعبے کی شراکت داری پر توجہ دی،زرعی شعبے کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کئے،توانائی بحران کے خاتمے اور صنعتوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے اقدامات کئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین مشترکہ ہولڈنگ کمپنی کے قیام کا اقدام خوش آئند ہے،مشترکہ کمپنی دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ہوگی،پاکستان میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان میں 100سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیاں کام کر رہی ہیں،غیرملکی کمپنیاں مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ آزادنہ کام کر رہی ہیں،پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو قانونی تحفظ حاصل ہے،عالمی چیلنجز کے مقابلہ کرنے کیلئے خصوصی اقتصادی زونز بنائے گئے ہیں،بحرینی سرمایہ کار توانائی،زراعت فوڈ پراسسنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کارسکتے ہیں،بحرین کے سرمایہ کاروں کے وفد کی قیادت بحرین چیمبر آف کامرس کے چیئرمین کالد المعید نے کی۔

وفد نے وزیراعظم کی غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کیلئے متحرک کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔وفد نے پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت میں حصہ لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا پاکستان سے خلیجی ملکوں کیلئے برآمدات بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ملاقات میں بحرین کے وزیرصنعت و تجارت اور سیاحت زیدالزیانی بحرین میں پاکستانی سفیر جاویدملک،وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر بھی موجود تھے۔…(خ م)