شارجہ پولیس نے پانچ افراد کو جعل ساز اشیاءفروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا

بدھ 29 مارچ 2017 17:51

شارجہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2017ء) :۔شارجہ پولیس نے پانچ افراد کے گینگ کو خراب اور جعلی اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ گلف نیوز کے مطابق کریمینل انویسٹی گیشن کے سربراہ میجر عبداللہ ملیح کا کہنا ہے کہ پولیس کو مشتبہ افراد کی غیر قانونی سرگرمیوں کے متعلق اطلاعات موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پولیس نے ان کے مقام پر چھاپہ مارا اور ان پانچوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

پولیس نے اقتصادی ڈیپارٹمنٹ کی کوآرڈینیشن سے الدہد کے فارم پر چھامارا جہاں سے انہیں جعلی خوراک ، کروڑوں ملین درہم رقم، کاسمیٹکس ، پروفیومز ، سمارٹ فونز کی بیٹریاں اور دیگر کئی اشیا ءملیں۔یہ لوگ ایک فارم میں رہائش پذیر تھے ، جس کے مالک نے اس فارم میں ہونے والی سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سرگرمیوں سے لاعلم  ہے۔

متعلقہ عنوان :