جماعت اسلامی نے وفاقی دارالحکومت میں پانی کی شدید قلت کے معاملے پرپارلیمنٹ قراردادیں جمع کرادیں

معاملہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیربحث لاکر حکومت سے اس سلسلے میں استفسار کیا جائے،قراردادوں کا متن

بدھ 29 مارچ 2017 18:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) جماعت اسلامی پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں پانی کی شدید قلت کے معاملے کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیربحث لانے کیلئے قراردادیں جمع کرادیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو امیر جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں پانی کی قلت پر سینیٹ میں جبکہ ایوان زیریں میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے قومی اسمبلی میں قراردادیں جمع کرائی ہیں۔

قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو پینے اور گھریلو استعمال کے پانی کی قلت کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے،اس لیے معاملہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیربحث لاکر حکومت سے استفسار کیا جائے کہ وہ پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے۔…(خ م+ع ع)