بھارت کی چین اور روس کے تعاون سے سوشل سیکیورٹی ایگریمنٹس میں داخلے کی منصوبہ بندی

بدھ 29 مارچ 2017 18:37

بھارت کی چین اور روس کے تعاون سے سوشل سیکیورٹی ایگریمنٹس میں داخلے ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) بھارت چین اور روس کے تعاون سے سوشل سیکیورٹی ایگریمنٹس (ایس ایس اے ایس) میں داخلے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ، اس سلسلہ میں بھارت اور امریکہ کے مابین بھی مشاورت جاری ہے ۔ بھارتی اخبار ڈی این اے کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزیرمملکت خارجہ وی کے سنگھ نے لوک سبھا میں تحریری جواب جمع کروایا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ بھارت دیگر 18ممالک کے ساتھ جن میں آسٹریلیا، آسٹریا،فرانس اور جرمنی شامل ہیں کے ساتھ سوشل سیکیورٹی ایگریمنٹس دستخط کر چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ ہی مجاز اتھارٹی ہیں کہ سوشل سیکیورٹی ایگریمنٹس پر دیگر کئی ممالک جیسے چین ،روس ،جنوبی افریقہ ، تھائی لینڈ ، میکسیکو ، پیرو اور سائپرس سے مذاکرات کریں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں امریکہ کے ساتھ پہلی ہی غیر رسمی بات چیت کی جا رہی ہے ۔ اس کا مقصد سوائے اس کے کچھ نہیں کہ پیشہ ورانہ صلاحیت کے حامل بھارتی افراد اور غیر ممالک میں جو بھارتی افراد کام کرتے ہیں ان کو ہر سہولت باہم پہنچائی جائے اور ہندوستانیوں کو ڈبل سوشل سیکیورٹی معاونت سے مستثنیٰ قراردلوایا جائے ۔ ایک الگ سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دسمبر2016کے اعدادوشمار کے مطابق1.16کروڑ بھارتی غیر ممالک میں رہائش پذیر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :