جماعت اسلامی نے کسٹم ڈیوٹی میں لوٹ مار کے حوالے سے تحریک التواء جمع کروادی

بدھ 29 مارچ 2017 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کسٹم میں بے پناہ لوٹ مار اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔جمع کروائی جانے والی تحریک التواء میں کہاگیا ہے کہ’’29مارچ 2017ء کے مقامی اخبارات کی اشاعت کے مطابق ’’ایئرپورٹ کسٹم ڈیوٹی میں خزانے کو کروڑوں کا نقصان ‘‘وطن عزیز کو کرپٹ اشرافیہ ، کرپٹ افسران اور کرپٹ حکمرانوں نے اپنی مٹھی میں لے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن لوٹ مار، دھوکہ بازی ، فراڈ اور جعل سازی کی خبریں اخبارات میں آتی رہتی ہیں لیکن یہ کرپٹ افسران اور اشرافیہ عدالتوں سے باعزت بری ہوجاتے ہیں یا پھر رشوت کے ذریعے ساز باز کرکے بری ہوجاتے ہیں۔اگر غور کیا جائے تو اندازہ یہ ہوتا ہے کہ یہ کسٹم افسران اپنی ڈیوٹی حقیقی معنوںمیں ادا کریں تو ملک کو کروڑوں کا فائدہ پہنچ سکتا ہے اور میرٹ بھی قائم ہوسکتا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ قانون کے تقاضوں کے مطابق ان مجرمان کو قرار واقعی سزا دے نیز ملوث لوگوں سے پیسے کو بھی واپس لیا جائے اور انھیں فی الفور ملازمت سے برخاست کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :