موسم بہارکی آمد،طالبان سے جھڑپوں کا خطرہ ،افغان فورسز نے جنگی مشقیں تیز کردیں

بدھ 29 مارچ 2017 19:43

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) افغانستان میں موسم بہار آنے کے ساتھ ہی طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپوں میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا جس سے نمٹنے کیلئے افغان فورسز نے جنگی مشقیں تیز کردیں ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں موسم بہار میں ہونیوالی متوقع لڑائی کے لیے افغان فورسز نے تربیتی مشقیں تیز کردی ہیں ، طالبان جنگجووں کی جانب سے ہرسال موسم بہار میں سیکیورٹی فورسز پر حملے بڑھ جاتے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق ان مشقوں کے ساتھ ساتھ ہلمند سے قندوز تک افغان فوج ،طالبان کے خلاف آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔رپورٹس کے مطابق افغان فورسز اس وقت ملک کے صرف 57 فیصد حصیپر اپنا کنڑول رکھتی ہیں، جو بین الاقوامی فورسز کی واپسی کے بعدکم ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :