جماعت اسلامی کے زیراہتمام چکدرہ میں یوتھ کنونشن کاانعقاد

بدھ 29 مارچ 2017 20:37

دیرلوئر۔29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) جماعت اسلامی کے زیراہتمام بدھ کے روز دیرلوئرکی تحصیل چکدرہ کے گائوں گدرمیں یوتھ کنونشن کاانعقاد کیاگیا جس میں صوبائی امیرمشتاق احمد،ضلعی امیر مولانااسداللہ،ناظم عبدالرشید،رحیم اللہ ایڈووکیٹ،سلطنت یار ایڈووکیٹ اور دیگرنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کنونشن سے مقررین نے خطاب کے دوران نوجوان کوملک کاسرمایہ قراردیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی کردارسازی پرخصوصی توجہ دین اور اپنی تمام ترصلاحتیں ملک کی ترقی کیلئے بروئے کارلائیں انہوں نے نوجوانوں کی سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت کوانتہائی اہم قراردیتے ہوئے کہاکہ انہیں آگے چل کر ملک کی باگ ڈورسنبھالنی ہے اس لئے ان میں سیاسی سمجھ بوجھ کاہونالازمی ہے۔

انہوں نے عوام سے ملک بالخصوص صوبہ میں کرپشن کیخلاف جماعت اسلامی کاساتھ دینے کی اپیل کی انہوں نے ملک بھرکے نوجوانوں کی اکثریت جماعت اسلامی کے ساتھ ہے اورآئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی آخرمیں ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے اجتماعی دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :