سینیٹر اسحاق ڈار سے اٹلی کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تعاون بینڈیٹو ڈیلا ویدووا کی ملاقا ت ،ْ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کا عزم رکھتا ہے ،ْوزیر خزانہ اسحاق ڈار

بدھ 29 مارچ 2017 21:17

سینیٹر اسحاق ڈار سے اٹلی کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تعاون بینڈیٹو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اٹلی کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تعاون بینڈیٹو ڈیلا ویدووا نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے اطالوی نائب وزیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی تعاون، تجارت، آٹو سیکٹر اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعلقات کو وسعت دینے کا عزم رکھتا ہے۔ اس موقع پر اطالوی نائب وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں اعلیٰ سطح پر روابط آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت میں اضافہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے توانائی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور آٹو موٹو کے شعبوں کا خصوصی طور پر حوالہ دیا اور کہا کہ اٹلی کی کمپنیاں پاکستان میں کئی اہم منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :