راولپنڈی ،ْ جڑواں شہروں میں سرچ آپریشن ،ْسابق پولیس اہلکار سمیت 6 گرفتار، ہتھیار برآمد

بدھ 29 مارچ 2017 21:25

راولپنڈی ،ْ جڑواں شہروں میں سرچ آپریشن ،ْسابق پولیس اہلکار سمیت 6 ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

فورسز نے حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ نیلور منتقل کر دیا ،ْقانون نافذ کرنے والے اداروں نے مچھیر، خنجار اور گردونواح میں 370 گھروں کی تلاشی لی۔ مشتبہ افراد کو 8 بارہ بور پسٹلز، 6 تیس بور پسٹلز اور رپیٹرز سمیت گرفتار کیا گیا۔راولپنڈی کے علاقے گلاس فیکٹری میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران، سابق پولیس ملازم ارشاد شاہ کے گھر سی1 کلاشنکوف، ایک ٹرپل ٹو، ایک رپیٹر، 9 پستولیں اور مختلف ہتھیاروں کی 700 گولیاں اور کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے والا سامان برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :