موسم گر ما میں ڈینگی مچھروں کی افزا ئش کی رو ک تھا م کیلئے اقدا ما ت شرو ع

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبا کا انسداد ڈینگی کنٹرو ل کیلئے متعلقہ محکموں کی تیا ریو ں کا تفصیلی جا ئزہ

بدھ 29 مارچ 2017 21:34

موسم گر ما میں ڈینگی مچھروں کی افزا ئش کی رو ک تھا م کیلئے اقدا ما ت شرو ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظا میہ نے موسم گر ما میں ڈینگی مچھروں کی افزا ئش کی رو ک تھا م کے لئے پیشگی اور سنجیدہ اقدا ما ت شرو ع کر دئے ہیں۔ان قدا ما ت کا فیصلہ ڈینگی کنٹرو ل کی ضلعی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔جو کمیٹی کے چیئر مین و ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن (ر) اورنگزیب حیدر کی صدا رت میں منعقد کیا گیا ۔

اجلاس کے دوران رواں مو سم میں ڈینگی مچھرو ں کے ممکنہ خطرا ت کے پیش نظر ان موزی مچھرو ں کی افزائش کے انسداد کے لئے منصو بہ بندی اور ڈینگی پر کنٹرو ل کے اقدا ما ت کے با رے میں متعلقہ محکموں کی تیا ریو ں کے تفصیلی جا ئزہ لیا گیا اوراس ضمن میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے اجلاس کے فیصلے کے مطا بق پو ری ضلع میں مچھرو ں کی افزا ئش کا با عث بننے وا لے کھڑے پا نی کی نکا سی کو یقینی بنا یا جا ئے اور نکا سی نا ممکن ہو نے کی صو رت میں اس پر لا روا کش ادویا ت کا سپرے کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے عا م لو گو ں کو ڈینگی سے بچا ئو کی حفا ظتی تدا بیر سے اگا ہ کر نے کی ضرو رت پر زور دیا ۔انہو ں نے اگا ہی کو حفا ظتی اقدا ما ت کا لا زمی جز و قرار دیتے ہو ئے متعلقہ ضلعی محکمو ں کو ہدا یت کی کہ وہ ضلع بھر کے تعلیمی ادارو ں میں طلبہ اور میڈیا پر تشہر کے زریعے عوا م الناس کی اگا ہی کے لئے بھر پور اور موثر مہم شرو ع کر یں۔انہو ں نے ٹی ایم اے اور کنٹو نمنٹ بورڈز کو ہدا یت کی کہ وہ ضلع بھر میں مچھر ما ر سپرے کے اقدا ما ت فوری طور پر شرو ع کر یں۔

اجلاس کے فیصلے کے مطا بق تما م متعلقہ ضلعی محکمے اور ادا رے انسدا د ڈینگی مہم کو مر بو ط اور کا میا ب بنا نے کے لئے ایک ایک افسر نا مزد کر یں گے۔ڈپٹی کمشنر نے ایو ب ٹیچنگ ہسپتا ل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتا لو ں کے حکا م کو ہدا یت کی کہ وہ ان ہسپتا لو ں میں کم از کم دس دس بستر ڈینگی کے مریضو ں کے لئے مختص کر دیں ۔اس سے قبل ڈینگی کنٹرول کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر قاسم خا ن نے اجلاس کو کمیٹی کے اعرا ض و مقاصد اور ڈینگی بخا ر سے متعلق معلو ما ت اور تفصیلا ت سے اگا ہ کیا۔

اجلاس میں صحت ،تعلیم،پبلک ہیلتھ،ما حو لیا ت ،سو شل ویلفئر،پو لیس ،اے ایم سی،ڈی ایچ کیو ہسپتا ل ،،ٹی ایم اے حو یلیا ں ، ایبٹ آباد و نوا نشہر، بلدیا ت کے محکمو ںکے افسرا ن، پریس کلب ، سنگی ڈویلمنٹ آر گنا ئزیشن و پرا ئیویٹ سکو لز ایسو سی ایشن نے نما ئندوں نے شر کت کی ۔

متعلقہ عنوان :