تعلیم نہ صرف انسان کو مہذب بناتی ہے بلکہ زندگی کے دشوار گزار راستوں پر چلنے کیلئے حوصلہ پیدا کرتی ہے، صوبائی حکومت کا اصل مقصد تعلیم کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لانا ہے

چیئرمین ڈیڈک مردان افتخار علی مشوانی کا تقریب سے خطاب

بدھ 29 مارچ 2017 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) چیئرمین ڈیڈک مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ تعلیم کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں، تعلیم نہ صرف انسان کو مہذب اور کردار کو سنورتی ہے، بلکہ ذندگی کے دشوار گزار راستوں پر چلنے کیلئے انسان کے اندر حوصلہ اور جرات بھی پیدا کرتی ہے۔تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کا اصل مقصد تعلیم کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لانا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ تعلیم پر صوبے کا تقریباً نصف بجٹ تعلیم کیلئے مختص کیا گیا ہے۔موجودہ دور میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے نظام میں بے تحاشا اصلاھات کئے گئے۔ جس کا مقصد بچوںکو یکساں نظام تعلیم کی فراہمی ہے۔ نظام تعلیم میں پرائیویت سکولوں کے کردار نہایت اہمیت کے حامل ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت سرکاری سکولوں کیساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے بھی پوری طرح پُر عزم ہے۔

جس سے پرائیویٹ سکولوں میں بھی خاطر خواہ تبدیلی آئی ہے۔ وہ بدھ کو نیو سینا ماڈل سکول چک ہوتی میں سالانہ تنائج کے پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں سکول کے پرنسپل ذاہد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں طلباء کے والدین اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جس میں مہمان خصوصی افتخار علی مشوانی نے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں مختلف انعامات تقسیم کئے۔

اور ان کے حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اپنے جیب خرچ سے ذہین اور نادار طلباء کو نقد انعامات بھی دئیے۔ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ دور میں وہیں قومیں ترقی کے سفر میں سب سے آگے ہیں۔ جو اپنے علمی خزانے سے کام لینا جانتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کا ایک اہم وجہ جہالت ہے۔ اور موجود دور میں سب سے بڑا جہاد جہالت کیخلاف جنگ ہے۔

متعلقہ عنوان :