نارنگ منڈ ی،شر پسند عناصر نے چلتی ٹرین پر پتھرائو کرکے ایک خاتون سمیت پانچ مسافرو ںکولہولہان کردیا

ریلوے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

بدھ 29 مارچ 2017 20:20

نارنگ منڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) نامعلوم شر پسند عناصر نے چلتی ٹرین پر وزنی پتھرائو کرکے ایک خاتون سمیت پانچ مسافرو ںکولہولہان کردیاریلوے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی مسافروںکا ڈیلی پسنجرزریلوے ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صد ر حافظ عبدالقیوم کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ریلوے حکام سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ بتایاجاتاہے کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیاجب لاہور سے براستہ نارووال سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس شاہدرہ کے نواحی لوٹاسٹاپ کے قریب پہنچی تو اچانک لائن کے قریب کھڑے شر پسند عناصر نے اچانک پتھرائو کر دیاجس کے باعث مسافروںمیںکھلبلی مچ گئی اور ٹرین کے ہمراہ ریلوے پولیس کاحفاظتی دستہ خاموش تماشائی بنارہا واضح رہے کہ مسافر وںنے بتایاکہ اکثریہا ں ٹرین پر پتھرائوکیاجاتاہے اورریلوے پولیس چوکی کی موجودگی کے باوجود کوئی ملزم گرفتارنہیںکیاجارہا۔

متعلقہ عنوان :