وفاقی دارلحکومت میں پانی کی شدید قلت،جماعت اسلامی نے سینٹ اور قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

بدھ 29 مارچ 2017 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) جماعت اسلامی نے وفاقی دارلحکومت میں پانی کی شدید قلت کے خلاف سینٹ اور قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹرسراج الحق نے سینٹ آف پاکستان اور جماعت اسلامی کے ممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب ،صاحبزادہ طارق۱ للہ، شیر اکبر خان اور عائشہ سید نے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور اسلام آباد کے حلقہ این اے اڑتالیس سے سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اورامیرجماعت اسلامی اسلام آباد زبیرفاروق خان کے مطالبہ پراسلام آباد میں پانی کی شدید کمی اور اس حوالے شہریوں کو درپیش مسائل کو زیر بحث لانے کے لیے قراردادیں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہیں۔

(جاری ہے)

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو پانی کی دستیابی میں شدید مشکلات اور حکومت کی طرف سے ان کو حل کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ایوانوں میں زیر بحث لایا جائے۔جماعت اسلامی نے یہ قراردادیں جماعت اسلامی اسلام آباد کی شہریوں کے بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے جاری مہم کے سلسلے کی کڑی ہے ۔۔۔۔۔اعجاز خان