غلام حیدر گل کو جھوٹے پولیس مقابلا دیکھا کر قتل کرنے والے عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

بدھ 29 مارچ 2017 20:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) ضلع کشمور کی مکین بھیو برادری سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے سکھر پریس کلب کے سامنے پولیس زیادتیوں اور غلام حیدر گل کو جھوٹے پولیس مقابلا دیکھا کر قتل کرنے والے عمل کے خلاف بھیو برادری کے جمیل احمد بھیو ، جمال ناصر و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 8روز قبل پولیس کی بھاری نفری نے گائوں پر چڑھائی کی اور غلام حیدر گل خان کو گرفتار کر کے اپین ہمراہ لے گئی اور اس کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے 26تاریخ کو جھوٹا مقابلہ دیکھا کر اسکو قتل کر دیا ہے بالا حکام واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے ۔

[

متعلقہ عنوان :