ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے مابین بنیادی فرق تعلیم کا ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان
ٹیکنالوجی کے میدان میں من حیث القوم ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں،معذور افراد صلا حیتوں میں کسی سے کم نہیں ،وائس چانسلر جامعہ کراچی کا تقریب سے خطا ب
بدھ 29 مارچ 2017 20:21
(جاری ہے)
اگر والدین خصوصی توجہ دے کراپنا کردار ادا کریں توان بچوںکو معاشرے کا ایک اہم رکن بنایاجاسکتاہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ معذور افراد کو معاشرے کا باعزت شہری تسلیم کیا جائے اور ان پر ترس کھانے کے بجائے انہیں معاشرتی ترقی میں شریک رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام ڈائون سنڈروم کے عالمی دن کے موقع پر کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلمان ،چیئر پرسن شعبہ خصوصی تعلیم ڈاکٹر حمیرہ عزیز،ڈاکٹر سائرہ سلیم ،ڈاکٹر افشاں راحت ،ڈاکٹر سہیل اور صباء بھی موجود تھیں۔ڈاکٹر اجمل نے مزید کہا کہ ہمیں معاشرے میں ایک ایسا مثالی ماحول قائم کرنے کی ضرورت ہے جس میں معذور افراد کو تعصب کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے ۔تقریب میںا سپیشل بچوں نے اپنی اپنی قابلیت اور صلاحیت کے مطابق بھر پور طریقے سے حصہ لیا۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے جامعہ کراچی کے شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ کی انتھک محنت کو سراہا اور بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔اس موقع پرجامعہ کراچی کے رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلمان نے کہا کہ کہ معذوری کا مطلب کسی صلاحیت کی محرومی نہیں بلکہ صلاحیت کے ہوتے ہوئے اس کا عدم استعمال اصل معذوری ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ معذور افراد کو معاشرے کا کا رآمد شہری بنانے کے لئے وسیع ترکوششیں کی جائیں۔یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم معذور افراد کو ناصر ف معاشرے میں برابری کا درجہ دیں بلکہ ان کے لئے برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کریں مذکورہ سیمینار کا اہتمام لائق تحسین ہے جس کے لئے میں شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔چیئر پرسن شعبہ خصوصی تعلیم جامعہ کراچی ڈاکٹر حمیرہ عزیز نے ڈائون سنڈروم بچوں کی ضروریات کے بارے میں آگاہی پر زوردیا کہ ان کی صلاحیتوں کے حساب سے کام کیا جائے ۔#مزید اہم خبریں
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.