ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نواز کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

بدھ 29 مارچ 2017 20:22

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نواز کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ،تین حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نواز نے ڈسٹرکٹ جیل کا ماہانہ دورہ کیا ،اس موقع پر سنیئر سول جج سجاول خان بھی ان کے ہمراہ تھے ،جبکہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل میاں محمد انصر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اکرم گجر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نواز کو جیل کی مختلف بیرکس ،ہسپتال اور کچن اسیران کا دورہ کروایا ،اس موقع پر چوہدری محمد نواز نے خواتین اور نو عمر بچوں کی بیرکس کا معائنہ کیا ،جبکہ ہسپتال میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات اور کچن اسیران میں کھانے کے معیار کا جائزہ لیا ،انہوں نے جیل کے سیکورٹی انتظامات اور ڈسپلن کا بھی جائزہ لیا ،اور تمام انتظامات و امور پر تسلی اور اطمینان کا اظہار کیا ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نواز نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث تین حوالاتیوں کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات بھی جاری کئے

متعلقہ عنوان :