بہاولپور: ریلوے موسم بہارکی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے،حکومت پنجاب کی ہدایت

بدھ 29 مارچ 2017 20:23

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان ریلوے کو موسم بہارکی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے اور تما م ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس ، سٹیشن ماسٹرز و دیگر حکام کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ پاکستان ریلوے کے حکام ریلوے سٹیشنوں ، ریلوے کی رہائشی کالونیوں ، دفاتر اور قرب و جوار کے مقامات پر زیادہ سے زیادہ تعدا د میں پودے لگائیں اور شجر کاری سمیت ان کی آبیاری کو بھی یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے ذرائع نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ شجر کاری سے نہ صرف ماحول کو ہر قسم کی آلودگی سے بچایاجاسکتاہے بلکہ آب وہوا کو خوشگوار رکھنے سمیت یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے کے تمام اہلکاران سے بھی کہاگیاہے کہ وہ نئے پودے لگاکر آلودگی کے خلاف جہاد میں حکومت کا ساتھ دیں اور اپنی اپنی حدود کو خوبصورت بنانے کیلئے بھی اقدامات یقینی بنائیں۔