پشاور ،چیف کیپٹل سٹی پولیس کاضلع بھر حساس مقامات اورعمارتوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت

بدھ 29 مارچ 2017 20:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) چیف کیپٹل سٹی پولیس نے پولیس افسران اورضلع بھر کی پولیس فورس کو کسی بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظر حساس مقامات اورعمارتوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے اورجدید پولیس فورس کے پاس موجود تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر محمد طاہر خان کی سربراہی میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں ضلع پشاورکے پولیس آفیسرز کیساتھ موجودہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اورکرائم کی روک تھام کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی اس موقع پر ایس ایس پی ، ایس پیز ، ایس ڈی پی اووز ، ایس ایچ اووز اورمحر ر سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں سی سی پی ا و محمد طاہر خان نے خطاب کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات میں مزید بہتری ، کوتاہیوں کو دورکرنے ، حملوں کیصورت میں محفوظ رہنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے حساس عمارتوں ، پولیس چوکی جات ، چیک پوسٹس پولیس موبائل اوراجتماعات کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہی دی اوردوران ڈیوٹی بلٹ پروف ہلمٹ اورجیکٹس کا استعمال یقینی بنانا اورہروقت چوکس ،الرٹ اورہوشیاررہنے کی بھی ہدایت کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے بار بار ریہرسل اورپولیس اہلکاروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلے ہمہ وقت تیار رہنے پر بھی زور دیا انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی واک تھرو گیٹ ، میٹل ڈیٹیکٹر، آئی وی ایس ، سی آر وی ایس اوروی وی سے کا استعمال بھی بروئے کار لایا جائے انہوں نے پولیس افسران اوراہلکاروں کو آپس میں تعاون اورایک ٹیم کی طرح کام کرتے ہوئے کرائم کی روک تھام کیلئے کام کر نے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :