پشاور،چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے سٹی سرکل پولیس کے افسران اورجوانوں میں نقد انعامات تقسیم

بدھ 29 مارچ 2017 20:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر نے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کر نے پر سٹی سرکل پولیس کے افسران اورجوانوں کو نقد انعامات اورتوصیفی اسناد سے نوازا گیا۔ بدھ کے روز کیپٹل سٹی پولیس آفیسر محمد طاہر خان کے دفتر میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تھانہ گلبہار کے ایس ایچ او انسپکٹر جاوید اختر ، تھانہ پھندو کے ایس ایچ او شیر مالک ، تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او وارث خان کو نقد انعامات پیش کیے اورتوصیفی اسناد سے بھی نوازا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سٹی تھانہ جات میں تعینات دیگر سب انسپکٹر ز ربانی خان ،درویش خان کرم الہی خان ، اے ایس آئیززاہد خان ، فیاض خان ، صداقت خان،عبداللہ جان، ہیڈ کانسٹیبلزاورنگزیب خان ، فضل محمود ، یوسف گل ،امیر محمداورکانسٹیبلان امجد ، جنید، نوید، شبیر، فرہاد ،قیصر ، ثاقب ،فاروق شاہ ،واجد علی ،بسمین زمان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعامات اورتوصیفی اسناد سے نوازا اس موقع پر ا نہوں نے پولیس افسران اوراہلکاروں سے کہا کہ پولیس میں جزا اورسزا کو عمل برقرار رہیگا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار کو انعام جبکہ کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :