فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعدفاٹا سپر لیگ کا اعلان ، قبائلی علاقوں سے کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی

بدھ 29 مارچ 2017 20:23

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے کامیاب ایڈیشن کے بعد اب ملک کے دوسرے شہروں کی طرح فاٹا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فاٹا سپر لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے بعد یہ ملک کا دوسرا بڑا لیگ ثابت ہوگا اس لیگ میں قبائلی علاقوں سے کرکٹ ٹیمیں حصہ لینگے جس سے قومی کرکٹ ٹیم کو قبائلی علاقوں سے کرکٹ کے میدان میں مزید ہیروز ملے گا ان خیالات کا اظہار ایف ایس ایل کے چیئرمن الحاج تیمور آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف ایس ایل کا ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں کامیاب انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کیے گئے ہیںجن کے میچز خیبر، شمالی وزیرستان، باجوڑ اور کرم ایجنسی میں کھیلے جائے گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہر ٹیم میں دو غیر مقامی اور ایک انڈر 19 کھلاڑی کھیلے گے۔انہوں نے کہا کہ اس لیگ کے سپانسر ز الحاج گروپ فاموٹرکمپنی اور گرین ٹیگ پاکستان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف ایس ایل لیگ کے جیتنے والے ٹیم کو چھ لاکھ جبکہ رنرر اپ آنے والے ٹیم کو تین لاکھ روپے بطور انعام دے گے جبکہ کھلاڑیوں سمیت شایقین کو بھی متعدد انعامات سے نوازہ جائے گا۔ لیگ کے چیئر من تیمور آفریدی نے کہا کہ ایف ایس ایل کے انعقاد کا نبیادی مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن قائم ہو چکا ہے اور ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسکو صرف اور صرف مناسب مواقع د ینے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں فاٹا بھر سے 24ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں جس کا فائنل میچ یونس خان کرکٹ سٹیڈیم شمالی وزیر ستان میں کھیلا جائے گا جس کی تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔