پہاڑ پور ،پولیس کی کارروائی 1کلو منشیات برآمد

بدھ 29 مارچ 2017 20:23

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) پہاڑ پور پولیس نے علاقہ کوٹ جائی میں ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ایک ملزم دھر لیا جبکہ گائوں منگلا بورنگ میں ایک گھر سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا ،الگ الگ مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر علاقہ کوٹ جائی میں ایس ایچ او پہاڑ پور ثمر عباس نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروش حسن مہانہ کو گرفتار کر کے اس سے 1230گرام چرس برآمد کر لی جبکہ منگلا بورنگ میں ایوب مروت کے گھر سے ایک بندوق بارہ بور ،ایک پستول تیس بور اور کل چھالیس کارتوس برآمد کر لئے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :