سندھ پولیس میں 881 غیر قانونیاں بھرتیاں کر کے سرکاری خزانے کو 50 کڑور روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت سابق ایڈیشنل آئی جی خادم حسین ودیگر6 پولیس افسران کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا

بدھ 29 مارچ 2017 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) سندھ پولیس میں 881 غیر قانونیاں بھرتیاں کر کے سرکاری خزانے کو 50 کڑور روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت سابق ایڈیشنل آئی جی خادم حسین ودیگر6 پولیس افسران کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا،تاہم احتساب عدالتوں کے منتظم جج کے کنٹریکٹ ختم ہونے کے سبب ریفرنس سماعت کے لئے منظور نہ ہوسکا،جعلی بھرتیوں میں ملوث تمام ملزمان نے عدالت عالیہ سندھ سے عبوری ضمانتیں حاصل کررکھی ہیں،ریفرنس میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے حیدرآباد ریجن میں کانسٹیبل ،کمپیوٹر آپریٹر ز اوردیگر عہدوں پر 881 افراد کو غیر قانونی بھرتی کیا جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان اٹھا نا پڑا ملزمان کے خلاف موجودہ آئی جی سندھ اللہ ڈینو خواجہ ودیگر افسران پر مشتمل کمیٹی کے تحقیقات کی تھی جس میں جعلی بھرتیوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :