عدالت عالیہ سندھ نے سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس خادم حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی

بدھ 29 مارچ 2017 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) عدالت عالیہ سندھ نے پولیس میں 88 غیر قانونی بھرتیاں کر کے سرکاری خزانے کو 50 کڑور روپے سے ذائد کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملوث سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس خادم حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی،نیب کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کے خلاف ریفرنس منظور ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :