سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی

بدھ 29 مارچ 2017 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس فاروق شاہ کی سربراہی میں قائم ڈویژں بینچ نے پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی،5 ارب 76 کڑور روپے کی کرپشن میں ملوث شرجیل انعام میمن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانے حاصل کررکھی ہے اور قومی احتساب بیورو نیب میں بھی ملزم کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے ،بدھ کو درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر وکیل صفائی نے درخواست پر دلائل دینے کے لئے مہلت طلب کی،جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :