پانی کے بحران کے معاملے پر تحریک انصاف اور انتظامیہ میں مذاکرات ناکام
میئر اسلام آباد کہاں ہیں‘ ان کے شہری اپنے حق کے لئے باہر نکل رہے ہیں‘ وزیراعظم ہائوس ایوان صدر اور پارلیمنٹ لاجز میں تو پانی دیا جارہا ہے، عوام کے گھروں میں نہیں‘ میئر شیخ انصر عزیز احتجاج میں شامل ہوجائیں‘ ہیرو بننے کا شوق ہے تو انہیں آگے لگالیں گے،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اسد عمرکا پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 29 مارچ 2017 20:50
(جاری ہے)
آج شہری اپنے حق کے لئے سڑکوں پر نکلے ہیں تو ہمیں روکنے کے لئے پولیس ایسے تعینات کردی گئی ہے جیسے ہم دہشت گرد ہوں۔
انتظامیہ ریاست کی نہیں حکومت کی ملازم بن چکی ہے پرامن ریلی نکالنا ہمارا آئینی حق ہے ہماری ریلی روکنے کے لئے ریاستی دہشت گردی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ چوہدری نثار سن لیں ہم ڈرنے والے نہیں ابھی تک چوہدری نثار اور انتظامیہ کے کسی شخص نے ہمارے ساتھ رابطہ نہیں کیا ہم آدھا گھنٹہ انتظار کریں گے پھر ریلی شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میئر اسلام آباد کہاں ہیں ان کے شہری اپنے حق کے لئے نکل رہے ہیں میئر نے الیکشن نہیں لڑا وزیراعظم سے دوستی کی وجہ سے میئر کا عہدہ ملا۔ اگر انصر عزیز کے دل میں شہریوں کا تھوڑا سا بھی درد ہے تو آئیں ہمارے ساتھ مل کر احتجاج میں حصہ لیں۔ اگر انہیں ہیرو بننے کا شوق ہے تو انہیں آگے کھرا کردیں گے لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ احتجاج کا اپنا آئینی حق کسی کو چھیننے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر‘ وزیراعظم ہائوس اور پارلیمنٹ لاجز کو تو پانی سپلائی کیا جارہا ہے تاہم اسلام آباد کے شہریوں کے لئے پانی نہیں۔ (ن غ/ ا ر)مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.