ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں محکمہ تعلیم کے افسران کی ماہانہ کارکر دگی کے حوالے سے اجلاس

بدھ 29 مارچ 2017 20:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں محکمہ تعلیم کے افسران کی ماہانہ کارکر دگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کی ۔ اجلاس میںسی ای او ایجوکیشن قاضی ظہور الحق ، ڈی ای او( ایم) محمد اکرم ضیاء ، ڈی ای او ( ڈیبلیو) مسز شاہدہ ہاشمی ، ڈی ای اوایس ای طارق محمود قاضی،تحصیل کوآرڈینیٹر عطاالرحمان عباسی، ڈپٹی ڈی ا و راولپنڈی امجد محمود سمیت تمام زنانہ ومردانہ ڈپٹی ڈی ای اوز اور تحصیل کوآرڈینیٹرز شریک ہوئے ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ً ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی حاضری سو فیصد یقینی بنائی جائے ۔ اجلاس میں جن تعلیمی مراکز کے اساتذہ،طلباء اور رزلٹ مقرررہ حدف سے کم تھے ان کو ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل نے تنبیہ کی کہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور تمام انڈیکیٹرز ٹارگٹ کے مطابق ہونے چاہئیں بصورت دیگر آئندہ مقرررہ حدف سے سے نیچے جانے والے افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں اساتذہ اوردیگر سٹاف کی کمی کو بھی زیر بحث لایا کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے خصوصی افراد کیلئے درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی پر سے پابندی ختم کر دی ہے ۔جس سے ملازمین کی کمی کا مسئلہ کافی حد تک کم ہو گا اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :