فرائض کی ادائیگی میںپولیس جوانوں کی شہادت محکمہ کیلئے المیہ سے کم نہیں شہید وںکے ورثاء کو کسی صورت بے یارومدد گار نہیں چھوڑیں گے

سپرنٹنڈنٹ پولیس سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل

بدھ 29 مارچ 2017 21:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ فرائض کی ادائیگی میں جانوں کو نذرانہ پیش کرنے والے پولیس جوانوں کی شہادت محکمہ کیلئے المیہ سے کم نہیں شہادت کو رتبہ حاصل کرنے والے جوانوں کے ورثاء کو کسی صورت بے یارومدد گار نہیں چھوڑیں گے جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر کی سرکوبی دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ شہری پولیس کا ساتھ دیں وہ بدھ کو ایس ایس پی آفس سبی میں شہید پولیس ڈرائیور نعیم اختر کی بیوہ کو محکمہ پولیس کی جانب سے 40لاکھ روپے کے امداد چیک کی تقسیم کے موقع پر خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ایس پی سبی عطاء الرحمن ، ڈی ایس پی میر اکرام گشکوری ، اے ایس آئی نعیم احمد کے علاوہ شہید پولیس کے اہلکار نعیم اختر کے بھائی ودیگر ورثاء بھی موجود تھے قبل ازین ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے شہید جوان کی بیوہ کو محکمہ پولیس کی جانب سے 40 لاکھ روپے کا چیک دیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ نہتے پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے سانحہ سہراب روڈ پر شہید ہونے والوں نعیم اختر اور فیض محمد کے لواحقین کے دکھوں کی گھڑی میں برابرکے شریک ہے اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ شہید ہونے والے دونوں اہلکاروں سمیت شہداء پولیس کے جوانوں کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں پسماندگاں کو صبر وجمیل عطاء فرمائیںایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسورنے ہمارے معاشرے کا امن تباہ کردیا ہے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ محب وطن شہری بھی اپنا رول پلے کریں مشتبہ افراد کی موجودگی کی بروقت اطلاع دیکر ذمہ دار شہریوں کو ثبوت دیں سبی میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ تما م سرکاری دفاتر سرکاری عمارتوں ورہائیشی کالونیز کے فول پروف سیکورٹی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں سماجی دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے تمام وسائل کو استعمال میں لایا جائے گا قومی شاہراہوں پر موجود ہوٹلزکے علاوہ شہر میںرہائیشی ہوٹلز کی سیکورٹی داخلی وخارجی راستے پر آنے جانے والوں کی چیکنگ شہر بھر میں سادہ کپڑوں پر پولیس کے اہلکاروں کا گشت بھی جاری رکھا گیا ہئے تاکہ کوئی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے جرائم کے خاتمہ اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیلئے ضروری ہے کہ شہری مشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھیں بروقت پولیس کی اطلاع دیکر اپنا اور اپنے علاقوں کا امن بحال رکھنے میں ہماری مدد کریں سبی ایک پرامن شہر ہیں جہاں کے لوگوں محب وطن ہے محکمہ پولیس اپنی ذمہ داریوں احسن انداز سے سرانجام دے رہی ہیں پولیس عوام اور میڈیا کا ساتھ چولی دامن کا ہے اگر شہری اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تو سبی سے جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوان ہوتے ہیں جو اپنی جان تو قربان کردیتے ہین پر محکمہ کا نام روشن کرتے ہیں ایسا جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں وسائل میں رہ کر شہدائے پولیس کے ورثاء کے مسائل کو حل کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں آج نعیم اختر شہید اور فیض محمد شہید ہمارے درمیاں نہیں تاہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاوہ سہراب میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناکر شہید کیا گیا تھا جس کے ورثاء کو محکمہ پولیس کی جانب سے 40لاکھ روپے امداد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :