نظامِ تعلیم کو نظریاتی بنیادوں پر تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ،مفتی محمد حیات القادری

بدھ 29 مارچ 2017 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہ نصابِ تعلیم اور نظامِ تعلیم کو نظریاتی بنیادوں پر تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے قوم کو اخلاقی زوال سے نکالنے کے لیے علماء و مشائخ اپنا کردار ادا کریں الحاج مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کی بے راہ روی اور دین سے دوری لمحہٴ فکریہ ہے نئی نسل کی اسلامی خطوط پر ذہن سازی اور تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے گھروں میں مشرقی اور دینی اقدار کو فروغ دیں اور قرآن مجید کو اپنا راہنما بنا کر اپنی زندگیوں میں انقلاب لائیں کیونکہ قرآن مجید ابدی بشارتوں کی آخری کتابِ ہدایت اور نسخہٴ کیمیا ہے۔

متعلقہ عنوان :