شیخوپورہ ،تیزرفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

بدھ 29 مارچ 2017 22:05

شیخوپورہ ،تیزرفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق، خاتون ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) تھانہ صدرفاروق آباد کے علاقہ چوکی اجنیانوالہ کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاتون اورمرد کو کچل ڈالاجسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شخص جان بحق جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میںریسکیواہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا جہاںپر اسکی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے بتایا گیا ہے کہ احمد علی اپنی عزیزہ کے ہمراہ جنڈیالہ شیر خان کی جانب جارہاتھا کہ حافظ آباد روڈ چوکی اجنیانوالہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے تیزرفتارٹرک نے ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں احمد علی موقعہ پر ہی جان بحق ہوگیا ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر چوکی اجنیانوالہ پولیس کے حوالہ لاش کو کرنے کے بعد خاتون کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا جہاںپر اسکوطبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاہور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر اسکی حالت بھی خطرے میں بیان کی جاتی ہے چوکی اجنیانوالہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :