پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتی شہری شیام بہاری رام کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی حکام کے حوالے کردیا

بدھ 29 مارچ 2017 22:46

پوکھلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتی شہری شیام بہاری رام کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی حکام کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری شیام بہاری رام ورکنگ بائونڈری پر پوکھلیاں سیکٹر میں غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہو گیا جسے سرحدی سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا تاہم بدھ کو پاکستانی سیکیورٹی حکام نے جذبہ خیر سگالی اور انسانی بنیادوں پر اسے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ۔…(م د )

متعلقہ عنوان :