راولپنڈی، شوہر نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے بیوی قتل اور 2 بچوں کو زخمی کر دیا

جمعرات 30 مارچ 2017 11:06

راولپنڈی، شوہر نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے بیوی قتل اور  2 بچوں کو ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) راولپنڈی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی فائرنگ کر کے قتل اور 2 بچوں کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹنچ بھاٹہ میں ذوالفقار نامی شخص نے گھریلو جھگڑے کے دوران مشتعل ہوکر فائرنگ کر کے بیوی پکھراج بیگم کو قتل کر دیا جبکہ ماں کو بچاتے ہوئے 2بچے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی بیٹے زعفران اور بیٹی سعدیہ کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر تے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :