تحفظ ماحولیات کے حامیوںکا وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 30 مارچ 2017 11:33

تحفظ ماحولیات کے حامیوںکا وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) تحفظ ماحولیات کے حامیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فرمان کے خلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے زمین کا درجہ حرارت بڑھنے سے روکنے کے لئے چلائی جا رہی مہم کے سلسلے میں تمام موثر اقدامات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے ایک نیا فرمان جاری کر کے سابقہ حکومت میں ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لئے عائد کی گئی کچھ پابندیوں کو منسوخ کر دیا ہے۔مظاہرین، اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں ماحول دوست نہیں ہیں۔ مظاہرین، نعرے لگا رہے تھے کہ جس پالیسی سے انسانوں کی موت واقع ہو اور موحولیات آلودہ ہو وہ امریکی پالیسی نہیں ہو سکتی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کو ایک فرمان جاری کر کے ماحولیات سے متعلق پاس کئے گئے تمام قوانین کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت، پتھر کے کوئلے کو نکالنے سے متعلق جاری جنگ کو ختم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :