امریکی محکمہ خارجہ کی ملازم کے چینی ایجنٹس سے خفیہ روابط،گرفتارکرلیاگیا
کینڈیس میری کلائیبورن نے تحائف کی شکل میں چین سے ہزاروں ڈالربھی لیے،عدالت پیش
جمعرات 30 مارچ 2017 12:01
(جاری ہے)
محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ انھیں انتہائی اعلیٰ درجے کی سکیورٹی کلیئرنس حاصل تھی، اور کسی بھی غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کے ساتھ کسی بھی رابطے کے بارے میں آگاہ کرنے کی پابند تھیں۔
بیان کے مطابق کلائیبورن عوامی جمہوریہ چین کے دو انٹیلی جنس ایجنٹس کے ساتھ بارہا روابط کے بارے میں آگاہ کرنے میں ناکام رہیں، یہاں تک کہ ان ایجنٹس نے انھیں ہزاروں ڈالر تحائف کی شکل میں کلائیبورن اور ان کے خاندان کو پانچ سال کے دوران دیے۔ان پر سنہ 2011 میں چینی ایجنٹ کو امریکہ کی چین سے متعلق معاشی پالیسی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے بدلے 2500 ڈالر لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔محکمہ انصاف کی بیان کے مطابق کلائیبورن نے محکمہ خارجہ کے تفتیش کاروں اور ایف بی آئی کے تفتیش کاروں کو ان ایجنٹس کے ساتھ اپنے روابط کے بارے میں دانستہ طور پر گمراہ کیا۔وہ بدھ کو کولمبیا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پہلی بار پیش ہوئیں اور اس مقدمے کی ابتدائی سماعت 18 اپریل کو ہوگی۔کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے کی زیادہ سے زیادہ 20 سال جبکہ ایف بی آئی سے غلط بیانی کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال قید ہے۔محکمہ خارجہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ آئندہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات طے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.