بغداد، خودکش ٹرک بم دھماکہ میں17 افراد ہلاک، 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے

جمعرات 30 مارچ 2017 12:31

بغداد، خودکش ٹرک بم دھماکہ میں17 افراد ہلاک، 60 سے زائد افراد زخمی ہو ..
بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں چیک پوسٹ کے نزدیک ایک ٹرک خودکش بم دھماکہ میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت17 افراد ہلاک اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ ابلاغ کے مطابق پولیس اور طبی ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے قریب تلاشی کے لئے کھڑی دیگر گاڑیوں کے پاس جا کر اپنے ٹرک کو بم سے اڑا لیا جس کی وجہ سے وہاں کھڑی دیگر گاڑی بھی دھماکے کی زد میں آ گئیں۔جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :