عراق میں خود کش دھماکا، 17 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

جمعرات 30 مارچ 2017 13:19

عراق میں خود کش دھماکا، 17 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی،ہلاکتوں میں اضافے ..
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش دھماکے میں 17افراد ہلاک اور 60زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش دھماکے میں 17افراد ہلاک اور 60زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو بغداد کے جنوب میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑادیا۔دھماکے کے بعد چوکی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ امدادی کارکنوں نے لاشوں اور ساٹھ سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں سے اکثر کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :