امریکی ریاست ٹیکساس میں چرچ کی وین اور ٹرک میں تصادم ، 13 افراد ہلاک ،3 زخمی

جمعرات 30 مارچ 2017 13:19

امریکی ریاست ٹیکساس میں چرچ کی وین اور ٹرک میں تصادم ، 13 افراد ہلاک ..
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں چرچ کی وین اور ٹرک میں تصادم سے 13 افراد ہلاک 3 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وین میں چرچ کے 14 ارکان سوار تھے جوجو پر فضا مقام پر تین دن گزارنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ سان انٹینیو کے جنوب میں واقع گانر اسٹیٹ پارک کے قریب تیز رفتار ٹرک سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور سمیت چرچ کے 12 ملازمین بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :