وقار یونس نے کامران اکمل کی ٹیم میں سلیکشن کو حیران کن قرار دیدیا

35 سال کے کرکٹر کو کھلانے کا فیصلہ عجیب و غریب ، ایسے کھلاڑیوں کو کھلانے کی کوئی منطق نہیں ،ایسے فیصلے آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے جانے والے ہیں،سابق کوچ کا ٹوئٹر پیغام

جمعرات 30 مارچ 2017 13:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے وکٹ کیپر کامران اکمل کو ٹیم میں کھلانے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کرکٹر کوکھلایا جا رہا ہے جو کیپنگ گلوز کے بغیر میدان میں نہیں اترتا۔

(جاری ہے)

وقار یونس نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس پر وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو دورہ ویسٹ انڈیز میں مختصر دورانیے کی کرکٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

وہ ٹیم میں بحیثیت بیٹسمین کھیل رہے ہیں۔ سابق کوچ نے پی سی بی کے اس فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ 35 سال کے کرکٹر کو کھلانے کا فیصلہ عجیب و غریب ہے۔ ایسے کھلاڑیوں کو کھلانے کی کوئی منطق نہیں ہے۔ یہ فیصلے آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے جانے والے ہیں۔