برازیل فٹبال ورلڈ کپ 2018‘ کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا

جمعرات 30 مارچ 2017 13:52

برازیل فٹبال ورلڈ کپ 2018‘ کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا
ساؤپاؤلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) برازیل فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلیے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ پانچ بارکی عالمی چیمپئن سائیڈ نے پیراگوئے کو 0-3 سے شکست دے کر آئندہ برس روس جانے کا پروانہ حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

فلپ کوٹینو، نیمار اور مارسیلو نے ایک ایک بار گیند جال کے سپردکی، میسی کے بغیر میدان میں اترنے والی ارجنٹائنی ٹیم کو بولیویا کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :