سونا خان پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاںبحق ، 5 زخمی

جمعرات 30 مارچ 2017 15:07

سونا خان پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاںبحق ، 5 زخمی
کوئٹہ۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) کوئٹہ کے علاقے سونا خان پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاںبحق اور 5 زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سونا خان پوسٹ کے قریب سرف گاڑی اور رکشہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کریم آغا اور نیک محمد جاں بحق جبکہ نیاز محمدعبدالخالق ،عیسیٰ جان ،عطاء محمد اور حبیب اللہ زخمی ہوگئے ،پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیں،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔