ایوانکا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بلا معاوضہ ملازمت اختیار کر لی

جمعرات 30 مارچ 2017 15:18

ایوانکا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بلا معاوضہ ملازمت اختیار کر لی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے وائٹ ہاؤس میں نوکری شروع کر دی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوانکا غیر رسمی مشیر کی حیثیت سے کام کریں گی جس کی وہ کوئی تنخواہ نہیں لیں گی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کی بیٹی نے مخالفین کی تنقید کے جواب میں کہا کہ وہ اپنے والد کی غیر رسمی مشیربنیں گی اوراپنی خدمات کا معاوضہ بھی نہیں لیں گی جبکہ وائٹ ہاؤس کے ملازمین پرجو قانون لاگو ہوتے ہیں رضاکارانہ طور پر وہ ان کی بھی پاسداری کریں گی۔واضح رہے ایوانکا کے شوہر جیرڈ کوشنر بھی صدر ٹرمپ کے مشیر ہیں۔