ٹیکساس اوراوکلاہوما میں ہواکے بگولوں سے تباہی،اولے پڑنے سے تین افرادہلاک

متعددمکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ،بیشتر کی چھتیں اڑگئیں ، دیواریں گرگئیں،ہلاک ہونیوالے دو صحافی موسم کی کوریج کررہے تھے

جمعرات 30 مارچ 2017 15:23

ٹیکساس اوراوکلاہوما میں ہواکے بگولوں سے تباہی،اولے پڑنے سے تین افرادہلاک
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) مریکاکی ریاستوں ٹیکساس اوراوکلاہوما میں ہواکے بگولوں نے تباہی مچادی ۔ تین افراد جان سے گئے،متعدد مکان ملبیکاڈھیربن گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست ٹیکساس میں ہواکے دو بگولوں نے راہ ا ٓنے والی ہر چیز کو ملیا میٹ کردیا۔

(جاری ہے)

کئی مکان صفحہ ہستی سے ہی مٹ گئے۔ بیشتر مکانات کی چھتیں اڑگئیں اور دیواریں گرگئیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ڈلاس کے قریب گاڑیوں کے ٹکرانے سے تین افراد ہلاک ہوئے۔ دو افراد ایک مقامی ٹی وی چینل میں رپورٹر تھے اور موسم کی خبروں سے متعلق کوریج کررہے تھے۔ریاست اوکلاہوما میں تیز ہواوں کے ساتھ اولے بھی پڑے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :