اٹلی کے انسداد دہشت گردی یونٹنس کا وینس میں موجود دہشت گردی کے سیل کوختم کرنے کا دعویٰ

جمعرات 30 مارچ 2017 16:38

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) اٹلی کے انسداد دہشت گردی یونٹنس نے وینس میں موجود دہشت گردی کے ایک سیل کا خاتمہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو علی الصبح کیے جانے والے آپریشن میں 12 مختلف مقامات کی تلاشی لی گئی جبکہ اس دوران تین بالغ اور ایک نوعمر کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے تمام افراد کوسوو کے شہری ہیں اور ان کے پاس اٹلی میں رہائش کے اجازت نامے ہیں۔ پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا یہ سیل وینس کے تاریخی مرکز میں موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :