وزیراعظم کے سندھ کے دوروں کے بعد سیاسی منظر نامہ تبدیل ،اہم شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا سلسلہ رک گیا
لیاقت جتوئی ،ذوالفقار مرزا سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرسکتی ہیں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی میں اتحادکی کوششیں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں (ن) لیگ اور متحدہ پاکستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ،ذرائع
جمعرات 30 مارچ 2017 17:26
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے تواتر کے ساتھ اندرون سندھ کے دوروں نے مسلم لیگ (ن) میں صوبے کے اندر ایک مرتبہ پھر جان ڈال دی ہے اور گزشتہ ساڑھے تین سال سے مایوس بیٹھے کارکن ان دوروں کے بعد انتہائی متحرک ہوگئے ہیں ۔
مسلم لیگ (ن)کو سندھ میں فعال کرنے میں وزیراعظم کے دوروں کے علاوہ گورنر سندھ محمد زبیر کا بھی انتہائی اہم کردار ہے جنہوںنے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد روٹھے ہوئے رہنماؤں اور کارکنوں پارٹی میں سرگرم کردار ادا کرنے کے لیے قائل کیا ہے ۔وزیراعظم کی جانب سے پہلے ٹھٹھہ اور اس کے بعد حیدرآباد میں کروڑوں روپے ترقیاتی پیکجز کے اعلان کو سندھ کے عوام تحسین کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں جبکہ کراچی میں پہلے ہی اربوں روپے کی لاگت میٹروبس منصوبے میں تیزی کے ساتھ کا م جاری ہے ۔آئندہ انتخابات سے قبل اگر یہ تمام منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ جاتے ہیں تو مسلم لیگ (ن) کو اس کو بھرپور سیاسی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف کے حالیہ دوروں کے بعد اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا سلسلہ یکدم رک گیا ہے اور اب ان رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے ۔وزیراعظم کے حالیہ دورے حیدرآباد میں ان کی سردار ممتاز بھٹو سے ملاقات کو بھی سیاسی حلقے انتہائی اہمیت دے رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے آئندہ دورے کے دوران سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی ،سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا سمیت دیگر اہم رہنما مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے تمام صورت حال کو مدنظر صوبے میں نئی سیاسی صف بندی شروع کردی ہے ۔آصف علی زرداری نے اندرون سندھ کلین سوئپ کے لیے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہم سیاسی شخصیات کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے رضا مند کریں جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مسلم لیگ (فنکشنل)سے بھی رابطہ کیا جائے تاہم ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (فنکشنل) آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کو ترجیح دے گی ۔ادھر ایم کیو ایم کی ٹوٹ پھوٹ سے سندھ کے شہری علاقے آئند ہ انتخابات میں تمام جماعتوں کے لیے اوپن ہوگئے ہیں ۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی کوشش ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ اتحاد کرکے کراچی ،حیدر آباد سمیت شہری علاقوں میں بہتر انتخابی نتائج حاصل کیے جائیں ۔وفاقی حکومت کی طرف سے خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی میٹرو بس منصوبہ انتخابات سے قبل ہر صورت میں مکمل کیا جائے کیونکہ اس کے مسلم لیگ (ن) کو بھرپور سیاسی فوائد حاصل ہوں گے ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کچھ حلقوں اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے درمیان اتحاد سے قبل انضمام یا اتحاد ہوجائے تمام اگر یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوتی ہیں تو آئند ہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان سندھ کے شہری حلقوں کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کے واضح امکانات موجود ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.