یوم پاکستان کے سلسلے میں ضلع شہیدبینظیرآباد میں کھیلوں کے مختلف مقابلے

جمعرات 30 مارچ 2017 17:53

نوابشاہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں ضلع شہیدبینظیرآباد میں کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد کرائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 31 مارچ کو شام 3بجے کرکٹ کا میچ کالج گراؤنڈ سکرنڈ میں منعقد ہوگا جبکہ اسی دن رات کو 8بجے بیڈمنٹن کا مقابلہ بلاول اسپورٹس کمپلیکس نواب شاہ میں ہوگا۔جبکہ یکم اپریل کو شام 6 بجے دوڑ میں شوٹنگ بال اور اسی دن صبح کو 10 بجے نواب شاہ میں ٹیبل ٹینس کا مقابلہ ہوگا۔جبکہ 2 اپریل کو شام 5 بجے قاضی احمد میں ونجھ وٹی اور 3 اپریل کو شام 5 بجے نواب شاہ میں آرم ریسلنگ کا مقابلہ منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :